نئی دہلی( شوبز ڈیسک) شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے شوہر انس سید نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے ۔ حال ہی میں ثنا خان نے اپنی شادی کی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی حسین دکھائی دے رہی ہیں۔ بعد ازاں ان کے شوہر نے بھی فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کیا۔ اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انس سید نے اہلیہ ثنا خان کو ان کی زندگی کو سنوارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قرآنی آیت کے ساتھ اپنا جملہ شروع کیا اور لکھا کہ ’میری زندگی میں آنے اور میرے سفر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘انس سید نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ثنا خان کے ساتھ ہمیشہ پرمسرت اور سکون کی زندگی گزاریں گے۔