ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کئی ہفتوں سے گجرات میں اپنی نئی ہارر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، خبر آئی ہے کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔وکی کوشل ایک بحری جہاز میں ایکشن سین کی شوٹنگ کررہے تھے جس دوران ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں 13 ٹانکے لگے ۔