ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کو باکس آفس پر ریلیز ہوئے 7 سال مکمل ہوگئے ۔اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرکے شائقین اور ناقدین کی خوب داد وصول کی تھی تاہم اس فلم کی کاسٹ سے متعلق ایک ایسا دلچسپ اتفاق سامنے آیا جسے جان کر شاید آپ تھوڑے غمگین بھی ہوجائیں۔یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فلم کی پوری کاسٹ نے اپنی ذاتی زندگیوں میں اپنے ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اداکار ہریتھک روشن نے اپنی اہلیہ سوزین خان سے علیحدگی کی خبر جب میڈیا سے شئیر کی تو اُن کے مداحوں کو یقین نہیں آیا،اداکارہ کالکی کوچلن ہدایت کار انوراگ کشیپ کی اہلیہ تھیں اور علیحدگی سے قبل بھی میڈیا میں دونوں کے درمیان سرد تعلقات کی خبریں موجود تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکی نے انوراگ کی فلم ’گینگ آف واسیپور‘ کی اداکارہ ہما قریشی سے ان کے تعلق کے باعث علیحدگی اختیار کی۔ابھے دیول نے اپنی گرل فرینڈ پریتی دیسائی سے علیحدگی اختیار کی۔ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی اختیار کرنے کی خبریں میڈیا میں آئیں تو ان کے مداح بھی غمگین ہوگئے ۔ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے بھی اپنی اہلیہ ادھونا سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔