ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے 3 جولائی جمعہ کی صبح ممبئی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئیں، ڈانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہوں نے تقریباً 40 سال تک بالی ووڈ فلم نگری پر حکمرانی کی اور بھارت میں ’’مادرِ رقص‘‘ یعنی مدر آف کوریوگرافی کا خطاب بھی اپنے نام کیا، ان کا اصل نام نرملا ناگپال تھا اور وہ 1948 میں بمبئی میں پیدا ہوئیں، تین سال کی عمر سے فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام شروع کردیا ، نوعمری میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر بھی دکھائی دیں، جلد ہی انہوں نے ڈانس ڈائریکشن اور کوریوگرافی کو اپنا کیریئر بنا لیا اور 2 ہزار سے زائد بالی ووڈ اور تامل فلموں میں کوریوگرافی کی جو خود ایک ریکارڈ ہے ، ان کی کوریوگراف کی ہوئی فلموں میں ہیرو، مسٹر انڈیا، تیزاب، چاندنی، سیلاب، ڈر، آئینہ، بازی گر، مہرہ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، ہم دل دے چکے صنم، تال، لگان، دیوداس، منگل پانڈے ، فنا، جب وی میٹ، دلی 6، اے بی سی ڈی اور گلاب گینگ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں، وہ پچھلے کئی مہینوں سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھیں ، ان کی موت پر بالی ووڈ کے تمام بڑے اداکاروں اور کوریوگرافرز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔