لندن ( ویب ڈیسک)برطانوی پولیس نے ایک انوکھی گاڑی کی تصویر شیئر کی ہے ۔ اس گاڑی کو ہائی وے پر روکا گیا تھا۔ یہ گاڑی حقیقت میں ایک الیکٹرک سکوٹر ہے جسے لکڑی کے بانسوں اور ڈکٹ ٹیپ سے گاڑی کی شکل دی گئی ہے ۔بیڈ فورڈ شائر، کیمبرج شائر اور ہرٹفورڈ شائر روڈز پولیسنگ یونٹ نے ٹوئٹر پر ایک عجیب و غریب گاڑی کی تصویریں شیئر کی ۔ اس گاڑی کو ایم 25 پر روکا گیا تھا۔ آفیسر نے لکھا کہ یہ وہ سب سے زیادہ غیر معمولی گاڑی ہے ، جسے انہوں نے 26 سالوں میں موٹر وے پر روکا ہے ، اس میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اب تک نہیں جان سکے کہ یہ کیا ہے ؟۔ اس گاڑی کے مزید کئی فوٹو ایک سارجنٹ نے بھی شیئر کیے ۔ سارجنٹ نے لکھا کہ یہ گاڑی بانسوں اور ڈکٹ ٹیپ سے بنائی گئی ہے ۔بریڈ فورڈ شائر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ گاڑی قانونی طور پرگلیوں میں چلنے کی اہل تھی، اس کی رجسٹریشن اور انشورنش کے کاغذات بھی ہر طرح سے مکمل تھے ، جس کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا۔