کراچی(رپورٹ:کاشف ہاشمی)تحقیقاتی اداروں نے بانی ایم کیوایم کوپاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے اسلام آبادمیں آج اہم اجلاس طلب کیا جس میں بانی ایم کیوایم کی پاکستان حوالگی پربات ہوگی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سندھ پولیس نے بانی ایم کیوایم کے 247سے زائدمقدمات کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ۔