کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی متحدہ دہشتگردی کے ذریعے دوبارہ زندہ ہونا چاہتا ہے ،اسے سانسیں دینے میں تین عوامل شامل ہیں،پہلی وجہ یہ ہے کہ کچھ عاقبت نااندیش لوگوں نے ایم کیوایم پاکستان بنالی اور پارٹی کا نشان اورجھنڈا انکی پارٹی کا نشان اورجھنڈا بنا ہوا ہے ،یہ سب لوگ بانی کے سامنے ہیرو بنتے ہیں کہ ہم نے آپکی پارٹی بچالی،دوسری اہم بات جو اسے زندہ رکھ رہی ہے وہ یہ کہ کراچی کوپی ٹی آئی کی گود میں ڈال دیا گیا۔الیکشن میں حقیقی عوامی نمائندوں کاراستہ روکنے سے غدارکوسانسیں مل رہی ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرانیس قائم خانی اوردیگررہنما بھی موجود تھے ۔ مہاجروں کے ٹھیکیداربتائیں کہ مصطفی کمال کی غداری سے مہاجرنوجوانوں کی لاشیں گرنا بند کیوں ہوگئیں۔سندھو دیش بنانے والے بتائیں کس سے آزادی چاہتے ہیں۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کیلئے ایک بھی نیا پروجیکٹ نہیں رکھا،پاک سر زمین پارٹی عوام کو نااہل اورکرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑیگی۔