ملتان ( خبر نگار)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواحضرت غوث بہائوالدین زکریاملتانی ؒکا سالانہ تین روزہ 779واں عرس اختتام پذیر ہو گیا ، عرس کی اختتامی نشست میں ملک بھر سے زائرین ، علما کرام ، سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، عرس کے اختتام پر دعا کراتے ہوئے درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان آستانوں کی برکت کی وجہ سے پاکستان قائم ہے ، وطن عزیز کے تمام صوبوں میں محبت، یکجہتی اور امن نصیب ہوا ،عرس کی اختتامی تقریب میں اجمیر شریف کے سجادہ نشین بلال چشتی ، علامہ مظہرسعیدکاظمی ،پیر سید علی حسین شاہ ،سمیت نامور علمائے کرام،مشائخ عظام نے شرکت اور خطاب کیا ، جماعت اہلسنت کے سربراہ صاحبزادہ علامہ مظہرسعیدکاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزرگان دین اورصوفیائنے ہمیں امن بھائی چارے اورمحبت کادرس دیا۔عرس پرقلعہ کہنہ قاسم باغ پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ عرس کے آخری روز امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ علاج کی غرض سے چند روز میں لاہور جائیں گے ۔ اختتام پذیر