ملتان(جنرل رپورٹر) بہاول پور میں نیب کے جعلی افسر کے گھر سے 34 لاکھ روپے، متعدد موبائل فون اور سمیں برآمد کر لی گئیں ، نیب ملتان نے چند روز قبل بہاولپور کی تحصیل یزمان میں کارروائی کرتے ہوئے اعجاز حسین کاظمی اور حاصل پور سے ندیم نامی شخص کو حراست میں لیا تھا جو نیب کے جعلی افسر بن کر شہریوں سے رقوم بٹور رہے تھے ،دوران ریمانڈ ملزمان کے انکشاف پر نیب ملتان نے گزشتہ روز بہاولپور میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر 34 لاکھ روپے ، 16 موبائل فون، مختلف کمپنیوں کی سمیں اور مہریں برآمد کر لیں ،نیب ترجمان کے مطابق ملزم کے بینک اکائونٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں علاوہ ازیں نیب ملتان نے ملزمان کے فراڈ کا شکار متاثرین کو 8 جنوری کو دفتر طلب کر لیا ، متاثرین کو ہتھیائی گئی رقم بارے تفصیلات دینے کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔