بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عبدالقیوم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کرپشن کیس میں رضوان سعید کو گرفتار کرلیا ۔ رضوان سعید اکائونٹ آفیسر سعید کا بھائی ہے ۔ رضوان سعید پر کروڑوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشن اور بوگس بلوں کا الزام ہے ۔رضوان سعید نے اپنے بھائی سعید اکائونٹنٹ کے ذریعے سے کروڑوں روپے کے بلوں کی ٹرانزیکشن کی۔ رضوان سعید نے اپنی والدہ اور اپنے نام سے میڈیسن کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہوئی تھی۔ سعید اکائونٹنٹ پہلے ہی مقدمے کے تحت گرفتار ہے ۔سعید اکائونٹنٹ کو اینٹی کرپشن کروڑوں کی کرپشن میں جوڈیشل کرچکی ہے ۔