کراچی( نیٹ نیوز)باکسر عامر خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈائون سے متاثرہ پاکستانیوں کی فلاح کیلئے چار کروڑ روپے عطیہ کریں گے ، میڈیا کے مطابق عامر کا کہناتھا عامر خان فاونڈیشن لاک ڈائون کے دوران غریبوں میں بنیادی ضرورت کی اشیا اور راشن تقسیم کرے گی، انہوں نے اسلام آباد میں موجود اپنی باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے دینے کی بھی پیشکش کی ہے ، انہوں نے کہا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کیلئے کوشاں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کیونکہ قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کو الگ الگ رکھنا ضروری ہوتا ہے اس لئے ان کا خیال ہے کہ ان کی باکسنگ اکیڈمی کا جم اس حوالے سے بہترین جگہ ہوسکتی ہے ۔عامر خان برطانیہ میں موجود اپنا شادی ہال بھی برطانوی باشندوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے پیش کرچکے ہیں۔