لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ لبلبے کے کینسر کا شکار ہوگئیں۔اس ضمن میں باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے ۔مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر عامر خان کی والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔عامر خان نے کہا کہ ’میری والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے سٹیج پر ہیں۔