لاہور(کر ائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے ، 3 بچے زخمی ہو گئے ، ریسکیو ٹیم اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، ، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے ، ریسکیو عملہ نے ملبے تلے دبے ہوئے ماں 32سالہ مریم اور بیٹی 6ماہ کی عائشہ کی نعشیں نکال لیں، زخمی ہونے والی 11سالہ صبا، ڈھائی سالہ ایان اور 7سالہ اقصیٰ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔