کولکتہ(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک کاروباری مرکز کی عمارت سے نوٹوں کی گڈیاں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست کولکتہ میں کمرشل بلڈنگ کی چھٹی منزل سے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کھڑکی سے باہر پھینک دی گئیں جسے وہاں موجود لوگ اٹھا کر لے گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت سے کوئی شخص نوٹوں کی گڈیاں پھینک رہا ہے کہ اور نیچے کھڑے افراد حیرانی سے اس منظر کو دیکھنے کے بعد گڈیوں پر جھپٹ پڑے۔