لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ میں زیادہ غصہ کرتی ہوں حالانکہ مجھے غصہ نہیں آتا بہت ہنس مکھ ہوں،میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کی دو پہیوں کی مانند ہیں اور اگر اس گاڑی کو چلنا ہے تو دونوں میں توازن ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں صرف خاوند کو ہی کسی بات پر غصہ آئے بیوی کو بھی غصہ آ سکتا ہے لیکن ہم کبھی لڑائی میں اس نہج پر نہیں گئے جہاں ہمیں ایک دوسرے سے ناراض رہنا پڑے ۔