گجرات(نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست گجرات سے خواتین کے ساتھ انتہائی شرمناک عمل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔گجرات کے شہر سورت کے ایک سرکاری ہسپتال میں ٹرینی ملازم خواتین کو گروپ کی شکل میں برہنہ کرکے ان کا میڈیکل ٹیسٹ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سورت میونسپل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ایس ایم آئی ایم ای آر) میں کم سے کم 100 ٹرینی خواتین ملازمین کو گروپس کی شکل میں برہنہ کرکے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔رپورٹ کے تمام جن 100 خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا وہ تمام سرکاری ٹرینی ملازمین تھیں جنہوں نے تین سال تک تربیت حاصل کی۔