کراچی(رپورٹ : ایس ایم امین)تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،وفاقی بجٹ کی منظوری کے اہم ترین موڑ پردیگراتحادی جماعتوں کی طرح جی ڈی اے نے بھی وزیراعظم سے وعدوں کی پاسداری کے لئے ٹائم فریم کا مطالبہ کردیا ہے ۔معتمد ترین ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے وفاقی حکومت سے طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہ ہونے پر تحفظات پیش کردیئے ۔ جی ڈی اے نے وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ایک اوروزارت جبکہ سندھ کے 8اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج کامطالبہ کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے حکومت کی تشکیل کے وقت کئے گئے معاہدے پرعملدرآمد کے لئے تاحال پیش رفت نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے مایوس ہے ۔