لاہور(کلچرل رپورٹر )شوبز سے وابستہ شخصیات نے فلم انڈسٹری کو نظر انداز کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا فنکاروں نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں فلم انڈسٹری کو حکومت کی سرپرستی کی اشد ضرورت تھی ۔ سینئر اداکار جاوید وہدایتکار جاوید شیخ اورمعمر رانا نے کہا کہ ،فلم انڈسٹری کو ترقی دے کر ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جا سکتے ہیں۔