لاہور ،جھنگ(،خصوصی رپورٹر ، کر ائم رپو رٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی ٰ شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کے 4 منصوبوں میں 60 ارب روپے بچت کی، نیب کو کرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہئے ، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کوالٹا لٹکا دینا چاہئے ، نیازی صاحب نے خیبرپختونخوا کو بجلی میں خودکفیل بنانے کا وعدہ کیا لیکن منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی ،حویلی بہادر شاہ فیزون سے 800 میگاواٹ بجلی دسمبر میں آ جائیگی،وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کی تنصیب میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا شہبازشریف نے کہاکہ حویلی بہادر شاہ 1260میگاواٹ ملکی تاریخ کا تیزی ترین منصوبہ ہے ۔ ہم عسکری میدان میں ہندوستان کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں لیکن معاشی میدان میں ہم پیچھے رہ گئے تھے ۔اگر ہم فیصلہ کرلیں تواگلے 10سالوں میں بھارت کو مات دینگے ۔ وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے دن رات عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیاہے ۔ (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ا سندھ کو ترقی یافتہ ، خوشحال صوبہ بنائیں گے ۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ آج نارووا ل کا دورہ کر یں گے اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتا ل میں مختلف شعبوں کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعلی ٰ نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہ شاباش اے بی ڈیویلیئرز،مجھے آج بھی یاد ہے کہ آپ نے کس طرح محض31گیندوں پر تباہ کن تیز ترین ون ڈے سنچری سکور کی تھی ۔ مداح آپ کو بہت مس کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ کارکردگی اور فرض شناسی پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند سے نوازا ۔