پھول نگر (نامہ نگار) بجلی چور چاہے کتنا ہی بااثر ہو اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل کواعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کرنا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارSEسرکل قصورناصر ایاز گورمانی نے پھول نگر ڈویژنل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی مینجر آپریشن چودھری افتخار گجر اور پھول نگر، پتوکی، سرفراز نگر، سرائے مغل، جمبر کلاں کے ایس ڈی اوزاور لیسکو کے مقامی اہلکار بھی موجود تھے ۔SEسرکل نے کھلی کچہری میں آنے والے ساٹھ سے زائدبجلی صارفین کے مسائل کو توجہ سے سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔