لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنذرز الائنس کے قائدین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں صنعت و تجارت کیلئے بجلی وگیس کے نرخ نہ بڑھائے جائیں بلکہ برآمدی صنعتوں کے لئے بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائے اور شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ۔ ان خیالات کے اظہار پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت نے اتوار کے روز قصور کے پر تپاک استقبالیہ کے موقع پر کیا ۔قصور کی تاجر برادری نے ہمیشہ کی طرح متحد و یک جان ہو کر پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف ،چودھری خادم حسین ،عرفان اقبال شیخ میاں وقار احمد، شیخ محمد ابراہیم، شیخ انیس ارشد اور امیدواران کا بھرپور استقبال کیا اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔قصور کے تاجر رہنماؤں میں محمد نعیم صفدر، سعد وسیم، چودھری ذوالفقار، علی بھولا، حاجی منیر احمد حاجی یعقوب حسین،حاجی محمد عامر شیخ، شیخ اعجاز احمد ، نوید اشرف بھٹی، حاجی غلام قادر صابر، محمد اکرم مغل،حاجی ذیشان الٰہی، حاجی مقصود احمد، چودھری زاہد حسین و دیگر نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر وقار استقبال کیا۔تاجروں کے ساتھ امیدواران کو یقین دہانی کرا ئی کہ سابقہ برسوں کی طرح قصور کے تمام ووٹر پیاف فاؤنذرز الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔