بیجنگ(نیٹ نیوز ) چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو ’’چینی و یلنٹائن ڈے ‘‘ پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا ۔ جس پر لڑکی نے اسے 52 زوردار تھپڑ رسید کئے ۔چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ واقعہ سچوان صوبے میں پیش آیا ۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا۔اس دوران زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی آپہنچی۔ لوگوں نے خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔