کولمبو( اے ایف پی ) سری لنکا کے مرکزی بینک نے ملک کے سنگین معاشی بحران میں کرنسی کی گراوٹ کو روکنے کے لیے شرح سود میں ریکارڈ 700 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔سری لنکا کے مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے قرضے کی شرح کو سات فیصد پوائنٹس بڑھا کر 14.5 فیصد اور ڈپازٹس 13.5 فیصد کر دیا ہے تاکہ متبادل کی شرح کو مستحکم کیا جا سکے کیونکہ ایک ماہ میں روپے کی قدر میں 35 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ۔