لاہور / کراچی/ اسلام آباد( پ ر)بحریہ ٹائون نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کے مطابق ہزاروں مستحق خاندانوں میں ر اشن تقسیم کیا ۔ لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔بحریہ ٹائون لاہور میں روزانہ تقریباََ آٹھ ہزار رمضان راشن بیگز مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں دوسری جانب بحریہ ٹائون کراچی میں دور افتادہ دیہات میں 3000 سے زائدخاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 25 سے زائد علاقوں میں 2500سے زائدخاندانوں میں کامیابی کیساتھ راشن تقسیم کیا گیا ۔بحریہ ٹائون کراچی میں رمضان کے علاوہ پورا سال روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد راشن بیگزضرورت مندوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بحریہ دسترخوانوں پر مفت افظاری کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔