مکرمی "کنجوسی"،بخل ایک ایسی بیماری ہے جس کی بنا پر ایک شخص خود کو اور اپنے متعلقین کودستیاب نعمتوں سے بھی محروم رکھتا ہے۔ اس کے باوجود وہ اپنی اس عادت کو درست گردانتا اور اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔بخل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب ہے جیسا کہ قرآن کی اس آیت میں بیان ہوتا ہے:"جو لو گ بخل کریں (سو کریں ) اور دوسرے لوگوں کو بھی بخل کرنے کی ترغیب دیں اور اللہ نے اپنے فضل سے جو کچھ انہیں دے رکھا ہے اسے چھپائیں۔ ایسے کافروں کیلئے ہم نے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے"۔ (النسائ:۷۳:۴)بخل کی اہمیت کی بنا پر اس کا ذکر احادیث میں بھی ملتا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ" بندوں پر کوئی صبح نہیں آتی، مگر اس میں دو فرشتے نازل ہوتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے کہ اے اللہ!خرچ کرنے والے کو اس کا بدل عطاء فرما اور دوسرا کہتا ہے اے اللہ بخل کرنے والے کو تباہی عطا کر"۔( صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1356) اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے اللہ سے دعائیں مانگیں۔ (سلیم اللہ،ٹانک)