لاہور( سپورٹس ڈیسک) پرتھ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ 2019 ء پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے ڈروانے خواب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود پاکستانی ٹیم 2019ء میں ایسوسی ایٹ ٹیم کی مانند کھیلتی نظر آئی۔پرتھ میں 10 وکٹ کی شکست کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات سے محرومی کے 7 میچز مکمل کر لیے جو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹونٹی میں جیت کے لئے سب سے طویل انتظار بن گیا ،پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا آخری میچ جیتا تھا جس کے بعد اسے انگلینڈ سے واحد ٹی ٹونٹی میں شکست ہوئی، پھر سری لنکاکی بی ٹیم سے ہوم گرائونڈپر 3 میچز میں وائٹ واش ہوئے ۔