لاہور (سٹاف رپورٹر)ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے ر ہنماامیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو اس سطح پر پہنچادیا ہے کہ عام آدمی کو اپنے جائز کاموں کے لئے بھی رشوت دینا پڑ رہی ہے ۔اعوان ٹائون اور شاہ پور کانجراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدیانت دار سیاستدانوں ان کے مفاد پرست سیاسی ایجنٹوں اور کرپٹ بیوروکریسی نے دفتری نظام تباہ کردیا ہے ۔ متحدہ مجلس عمل کرپشن اور ظلم کے اس شکنجے کو توڑے گی ۔اس موقع پر شاہ پور کانجراں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری نذیر نے اپنی اور اپنی برادری کی جانب سے امیر العظیم کی حمایت کا اعلان کیا۔