لاہور (کلچرل رپورٹر)گلوکار و قوال علی بدرمیاندادخان کا نیا ویڈیو گیت’’توں میری جان نئیں‘‘ ریلیز کردیا گیا۔اس گانے کو گذشتہ روز TPZ ریکارڈزنے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔ اس گانے کی پیشکش ٹیلنٹ پرموٹرز کی ہے اس گانے کی شاعری ڈینی کی لکھی ہوئی ہے ۔ اس کی کمپوزیشن علی بدرمیاندادخان کی جبکہ اس کا میوزک ڈی جے رابی نے ترتیب دیاہے ۔ اس گانے کے پروڈیوسر زبیر احمد ہیں۔علی بدر میانداد خان نے بتایاکہ اس گانے کے ویورزتین لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں انہیں امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس کی تعداد ملین میں چلی جائیگی۔