لندن،واشنگٹن (آن لائن،نیٹ نیوز،) برطانوی پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 800 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی نئی لہر شروع ہوئی، مظاہرین نے وسطی لندن کی سڑکیں بلاک کیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقدامات نہ کرنے پر حکام سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ مشرقی لندن میں ایئرپورٹ کے باہر مظاہرے میں سینکڑوں افرد نے شرکت کی اور ایئرپورٹ کے داخلے راستے پردھرنا دیا۔ مظاہرے میں شامل ایک نابینا شخص باقاعدہ ٹکٹ لے کرایئرپورٹ میں داخل ہوا اور احتجاج کے طور پرجہاز کے اوپرچڑھ گیا۔ادھر امریکی دارالحکومت وا شنگٹن ڈی سی میں ماحو لیات کے حوالے سے احتجاج کے دوران سپر سٹا ر اداکارہ سمیت 16افراد کو بھی گر فتار کر لیا گیا ہے ۔