نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی پر اکسانے اور بھارت کے خلاف بھڑکانے کے الزامات میں بھارتی ریاست بہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بھارتی اخبار کے مطابق محبوبہ مفتی پر پاکستان کے ساتھ بھارتی مذاکرات کی وکالت کا الزام ہے ، بہار میں مظفر پور کی عدالت نے محبوبہ مفتی کو سات جولائی کو طلب کر لیا ،مقدمے میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ محبوبہ مفتی کا رویہ بھارت مخالف اور وہ غداری کی مرتکب بھی ہورہی ہیں۔