کراچی (سٹاف رپورٹر)بے گناہ شہریوں کوجھوٹے مقدما ت گرفتارکرکے برہنہ ویڈیو بنانیوالے ہیڈ کانسٹبل کوبرطرف کردیاگیا،اس حوالے سے جاری لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر20 نومبرکومعطلی کے بعد سے غیرحاضرتھا اوراسے بھیجے گئے اظہاروجوہ کے نوٹس بھی واپس آگئے ،اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ ایسٹ کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر نے ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹرجاویدسکندرکے ہاتھوں ایم کیوایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلریوسف عرف ٹھیلے والاکی سابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسرکی جانب سے پریس کانفرنس میں گرفتاری ظاہرکرنے سے قبل اسکا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں ملزم نے رینجرزحراست میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا،ویڈیو وائرل ہونے پروزیراعلیٰ کوتردید کرنا پڑی اورانہوں نے آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیا تھا،بعد ازاں پولیس افسران نے حسب روایت دباؤ کم کرنے کیلئے 20 نومبرکو ہیڈ کانسٹیبل عمران گجرکو معطل کردیا تھا۔