لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان پر آئی ہو ئی ایم سی سی الیون کے اعزاز میں منعقدہ اعشایہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کے قومی لباس شلوراز قمیض پہن کر شرکت کر کے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا، تقریب میں تقریب برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی نے ہمیشہ مختلف ممالک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ برٹش قونصل آفس لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،وفاقی وزیر شفقت محمود، سینیٹر فیصل جاویدکے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔