لاہور( پ ر )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار ی میں59 کمی ہوئی ہے ، عمران نیازی کے اقتدار میں آنے کے بعد بے روزگاری کے علاوہ ہر شعبہ میں کمی ہوئی ہے ، سٹیٹ بنک کی رپورٹ حکومت کی ناقص معاشی پالیسوں کی آئینہ دار ہے ، ایک طرف حکمران کہتے ہیں کہ ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے تو دوسری طر ف صنعت کار اور تاجر ہڑتالیں کررہے ہیں، حکومت انہیں ہڑتال سے روکنے کے لئے اب ہاتھ جوڑ رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری میں کمی سے صنعت پہیہ رک جائے گا اور ملک میں بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ، جس سے قانون شکنی کے واقعات بڑھ جائیں گے ، عمران نیازی نے پہلے ہی عوام سے صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں چھین لی ہیں اور اب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ،ایک سال عوام پر بھاری گزرا ہے ، تبدیلی نے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا ہے ۔