ساؤ پالو( اے ایف پی) برازیل نے فرانس کی تیل کمپنی ٹوٹل کو دریائے ایمازون کے دہانے کے قریب پانچ بلاکوں میں خام تیل نکالنے کے لیے لائسنس دینے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق لائنس درخواست کے عمل میں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے دینے سے انکار کیا گیا۔ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق فیصلہ پیش کیے جانے والے ایمرجنسی پلان میں گہری غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔واضح رہے کہ ایک پراسیکیوٹر نے رواں سال کے آغاز میں لائسنس دینے کے خلاف بہت زیادہ ماحولیاتی خطرے سے خبر دار کیا تھا۔