ریو ڈی جنیرو (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کی جیل میں ایک ’’قاتل حسینہ‘‘ نے سالانہ مقابلہ حسن جیت لیا۔ خواتین کی جیل میں 13ویں سالانہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں منشیات فروشی، قتل اورچوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک بھی کی۔ مقابلے کا فائنل ویرونیکا ویرون نے جیت لیا اور ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حاصل کیا، ویرونیکا قتل کے جرم میں قید ہے ۔اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارت سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا۔