ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک عالمی ادارہ صحت کے نظریاتی تعصب کی وجہ سے اس سے قطع تعلقی کر سکتا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا میں امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ دیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت اپنے کاموں میں سے نظریاتی تعصب ختم کرے ورنہ ہم بھی اسے چھوڑ دیں گے ۔اس وقت برازیل دوسرے نمبر پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد 614,941 ہوچکی ہے ۔