برازیلیا(این این آئی)کورونا کی عالمگیر وبا کی حقیقت کو نظر انداز کرنے والے عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل برازیل کے صدر جیئر بولسونارو بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ انہوں نے ٹی وی پر اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مجھے بیماری کی ہلکی علامات ہیں۔ برازیل میں اب تک تقریبا ساڑھے 65 ہزار افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔