ادیس ابابا(این این آئی )براعظم افریقہ 40 سال بعد دوبارہ شدید خشک سالی کا شکارہوگیا جس سے ہلاکتیں جاری ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی افریقہ میں 1980کے بعد آنے والی خشک سالی نے ایک کروڑ 30افراد کو بھوک سے مار دیا،براعظم افریقہ کے ممالک چاردہائیوں کے بعد ایک بار پھر شدید ترین خشک سالی کی لہر سے نبرد آزما ہیں۔ افریقہ جہاں پر بہت سے لوگوں کو صاف پانی تلاش کرنے میں دشواری ہوتی ہے کے بارے میں ایک مبصر نے کہا کہ لوگوں کے پائوں کے نیچے صاف پانی ہے ، لیکن وہ اس پانی تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں کافی سہولیات نہیں ہیں۔مشرقی افریقہ میں 1980 کی دہائی کے بعد سے آنے والی خشک سالی کی سب سے شدید لہر نے تقریبا 13 ملین افراد کو بھوک سے مار دیا ۔