ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) برازیلین فائٹر ٹائیلا سانتوس نے ابو ظہبی میں یاس جزیرے پر فائٹ آئی لینڈ میں برطانوی باکسر مولی مک کین کو شکست دے کر یو ایف سی ٹائٹل جیت لیا۔ مقابلے میں 30 سالہ مولی مک کین کو بری طرح مار پڑی۔ تین ججوں برازیل کی سانتوس کے حق میں 30-27، 30-27 اور 30-27 کے اسکور کے ساتھ فاتح قرار دیا۔