مانچسٹر(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا ہائیڈروجل تیار کرلیا ہے جو کسی جیلی کی طرح نرم اور لچک دار ہونے کیساتھ ساتھ اتنا مضبوط بھی ہے کہ اگر اس پر سے بھاری گاڑی بھی گزار دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا۔بھاری چیز گزرنے پر جیسے ہی اس کا دباؤ بڑھنا شروع ہوتا ہے تو یہ فوراً خود کو تبدیل کرکے شیشے جیسی حالت میں آجاتا ہے اور اس کے سالمے ایک دوسرے کو زیادہ مضبوطی سے جکڑ لیتے ہیں۔اپنی اسی خاصیت کی بناء پر یہ ’’سپر جیلی‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہورہا ہے ۔