نئی دہلی(آن لائن،اے ایف پی)بھارت میں ایک اور طوفان کا خطرہ ہے جبکہ موسلا دھار بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے 20افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ۔آسام میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10بچے اور ایک ہی خاندان کے 6افراد بھی ہلاک ہو گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان نسرگ آج ممبئی ،مہاراشٹر، گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے بھارت میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ میں شدید نقصان کے ساتھ 20 افراد ہلاک بھی ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔