سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں مزید 2نوجوان شہید کردیئے ۔سرینگر میں دونوں کو تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ،فلسطین سے اظہار یکجہتی پر فنکار سمیت 19افراد،شوپیاں سے 6نوجوان گرفتارکرلئے گئے ، شہریوں نے بھارت مخالف،آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، کپواڑہ میں کنٹرول لائن پر چوکی پر دھماکہ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے 21مئی کوعبدالغنی لون، مولوی فاروق ، شہدائے حول کی برسی پر ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے کھنموہ میں بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی طرف سے مشترکہ طورپر شروع کی گئی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا،سینکڑوں مرد و خواتین نے اس عمارت کے باہر جمع ہو کر جہاں دونوں نوجوانوں کو شہید کیاگیا بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے ۔