چنائے(ویب ڈیسک)بھارتی شہر چنائے میں شہری نے رکشے کو کورونا وائرس کے روپ میں تبدیل کردیا۔رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کے روپ کو تبدیل کرنے کا مقصد شہریوں کو کوروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ شہری سڑکوں اور گلیوں میں روزانہ گشت کرتا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ حالات کی سنجیدگی کو سمجھ سکیں اور وبائی مرض سے مقابلے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔