حیدرآباد، دکن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج اپنے آبائی شہر حیدرآباد پہنچنے کے بعد سب سے پہلے اپنے والد کی قبر پر گئے ۔ سراج نومبر 2020 میں اپنے والد کو کھو بیٹھے تھے جب وہ ٹیم کے ساتھ تھے ۔ انہیں وطن واپسی کا آپشن دیا گیا تھا لیکن فاسٹ باؤلر نے سیریز کیلئے ٹیم کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔ سراج نے میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر کا آغاز کیا اور بارڈر گواسکر سیریز میں 13 وکٹیں حاصل کیں جو کسی فاسٹ باؤلر کی ایک سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔