جنوری کی 14تاریخ سے لے کر 20تاریخ تک کا ہفتہ کیسا رہے گا

  14تاریخ سے لے کر 19تاریخ تک ستارہ آپ کی بھرپور موافقت میں ہے۔ رشتوں میں امن و امان رہے گا۔ اس وقت دیرینہ خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے تو اس کی کوشش میں جتے رہیے کسی وقت اللہ کی طرف سے کُن کا حکم ہوتے ہی آپ اللہ کی رحمت سے مستفید ہو جائیں گے۔ ذہنی دبائو بھی اب کم ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ لیکن دشمنوں سے اللہ کی پناہ مانگتے رہیے۔