لاہور( این این آئی)صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے جبکہ برسات کے موسم میں ان میں مزید کمی آئے گی۔ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈائون کوروناوائرس پر قابوپانے کاواحدحل ہے ،لوگوں کو کوروناوائرس کی تشخیص کے لئے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں جاناچاہئے ، اس مقصد کے لئے ملک بھرمیں 128لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے اضافی قیمتیں وصول کرنے والے میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے ۔علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان بیت المال کے نئے سافٹ ویئر کا افتتاح کر دیا ،سافٹ ویئر سے ملک بھر کے کینسر، امراض قلب، گردہ، تھیلیسمیا اور دوسرے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا جلد از جلد علاج ممکن بنایا جا سکے گا۔