پشاور(تیمور خان )سیاسی بنیادوں پر خیبر پختونخوا کی سابق حکومت نے ضلع بونیر میں برساتی نالے میں بنیادی مراکز صحت(بی ایچ یو) تعمیر کرکے کروڑوں روپے ضائع کردیئے ، سابق دورحکومت کے خاتمے سے چند ماہ قبل نامکمل بی ایچ یو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کیلئے اس وقت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیرکے جعلی دستخط کئے گئے جس پر محکمہ نے کارروائی کے بجائے چپ سادھ لی۔