لندن(آن لائن) برطانیہ نے شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل چھوڑے جانے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اس سے امریکہ کے ساتھ جوہری ترک اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے اپنے ا ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ک کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو ترک کر کے امریکہ کے ساتھ جوہری ترک اسلحہ مذاکرات میں شامل ہو جائے ۔