لندن(ویب ڈیسک) کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے ۔تصویر میں نظر آنے والے اس دریائی بلے کو ہی دیکھ لیں جسے نیا دوست مل گیا ہے ۔دوستی کے یہ خوبصورت مناظربرطانیہ کی کاؤنٹی نارتھمبرلینڈ کے سمندرمیں اُس وقت دیکھے گئے جب سمندر میں ڈائیونگ کیلئے آئے بین بیوروائل نامی نوجوان کو دریائی بلے نے اپنا دوست بنالیا۔بلا خوب مزے سے نہ صرف نوجوان کے ساتھ کھیلتا دکھائی دیابلکہ کبھی اس کے سوئمنگ گلاسز لینے کی کوشش کرتا تو کبھی پیار کااظہار کرنے لگتا۔دریائی بلے کے دلچسپ انداز پر نوجوان بھی خوب محظو ظ ہوا اور یہ منظر اپنے دوست کی مدد سے کیمرے میں قید کروا لئے ۔