لندن(نیٹ نیوز)برطانوی راک میوزک بینڈ 'کولڈ پلے ' کے حال ہی میں سامنے آئے البم 'ایوری ڈے لائف' میں پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کی گیا۔کولڈ پلے کے اس نئے البم میںموجود گانے 'چرچ' میں امجد صابری کی قوالی 'جگہ جی لگانے ' کے کچھ بول بھی شامل کیے گئے ۔انٹرکام کو دیئے انٹرویو میں کولڈ پلے کے موسیقار کرس مارٹن نے کہا کہ چرچ ان کے البم کا دوسرا گانا ہے اور یہ گانا انہوں نے بہت سی شخصیات کی زندگی سے متاثر ہوکر تیار کیا۔کرس مارٹن کا کہنا تھا کہ 'ہمارے اس گانے میں پاکستانی گلوکار امجد صابری کو بھی حصہ بنایا گیا، افسوس اس بات کا ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا تھا'۔البتہ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی کہ کولڈ پلے نے امجد صابری کے اس گانے کو اپنے گانے میں شامل کرنے کے لیے ان کے خاندان سے اجازت لی یا نہیں۔